میڈ اِن پاکستان ’’وینٹی لیٹرز‘‘ کا پہلا بیج این ڈی ایم اے کے حوالے


اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم پاکستان عمران خان نے میڈ ان پاکستان وینٹی لیٹرز کا پہلا بیج این ڈی اے کے حوالے کردیا۔ این آر ٹی سی حکام کا کہنا تھا کہ اب تک 12 وینٹی لیٹرز تیار کیے جا چکے ہیں، ضرورت پڑنے پر 1 ماہ میں 300 وینٹی لیٹر بنا سکتے ہیں۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ سنگ میل عبور، میڈ ان پاکستان وینٹی لیڑز کا پہنا بیج این ڈی ایم اے کے حوالے کر دیا گیا ہے، وزیراعظم عمران خان نے پہلا بیج این ڈی ایم اے کے حوالے کیا۔ خیال رہے پاکستان میں جدید طرز کے مقامی وینٹی لیٹرز کی تیاری میں وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور این آر ٹی سی نے زبردست کارنامہ انجام دیا اور پہلی بار ” میڈ ان پاکستان” وینٹی لیٹرز تیار کئے۔ این آر ٹی سی پاکستان

کا پہلا اداراہ ہے جو مقامی سطح پر وینٹی لیٹرز بنا رہا ہے، یہ وینٹی لیٹرز آسانی سے ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کیے جا سکتے ہیں اور انھیں سیف ایونٹ ایس پی 100 (Safevent SP 100) کا نام دیا گیا ہے، اس پیداواری یونٹ میں ہر ماہ ڈھائی سو سے 300 تک وینٹی لیٹرز تیار کرنے کی صلاحیت ہے۔ وینٹی لیٹرز کی تیاری سے متعلق این آر ٹی سی حکام نے بریفنگ میں کہا تھا کہ جنوری میں وزارت دفاعی پیداوار نے وینٹی لیٹرزکی تیاری کاٹاسک دیا، ترک کمپنی کے ڈیزائن پر وینٹی لیٹرز

تیار کررہے ہیں، اب تک 12 وینٹی لیٹرز تیار کیے جاچکے ہیں ، ایک ہفتے میں 75سے 180وینٹی لیٹرز تیار کرسکتے ہیں۔ این آر ٹی سی حکام کا کہنا تھا کہ پاکستان میں وینٹی لیٹرز کی تیاری عالمی معیار کے مطابق ہے، انجینئرنگ کونسل نے وینٹی لیٹر کوعالمی معیار کےمطابق قراردیاہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
مارکیٹوں کو ہفتے میں 2 دن بند رکھنے اور شام 7 بجے بند کرنے کی پابندی ختم کرنے کا فیصلہ
پاکستان نے سعودی عرب سے بھی اہم مطالبہ کر دیا
پاکستان کی بڑی سفارتی کامیابی
معروف صحافی جاوید چودھری کا تہلکہ انگیز انکشاف
ہمیں اللہ سے زیادہ ایک ڈکٹیٹر کا خوف ہے ،جسٹس فائز عیسیٰ کے ریمارکس
56تنظیموں نے بھارت کے خلاف منظم مہم کا آغاز کر دیا

تازہ ترین ویڈیو
مجرب وظیفہ تسبیح سے بندشریانیں بھی کھل جائیں
عمران خان ہم ایک بدقسمت قوم ہیں،خلیل الرحمان
کورونا بیماری کے علاج کی سستی دوا دریافت
کرونا تحقیق میں نئی پیچیدگی کا انکشاف
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
انشا ءاللہ وباء مئی اور جون کے درمیان ختم ہو جائے گی

دلچسپ و عجیب
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
کورونا وائرس کے ذریعے پوری دنیا میں کرفیو
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
جو ں جوں وقت گزرتا جاتا ہے تو پتہ چلتا ہے کہ جو اللہ اوراس کے رسول نے کہا وہی درست ہے
سیاستدان سیاست میں آنے سے پہلے کیا کیا کرتے تھے
کرونا وائرس ,احتیاطوں کے ساتھ یہ تسبیحات روز کی جائیں، انتہائی مفید معلومات
پنڈتوں نے کورونا وائرس سے بھگوان کو بچانے کے لیے اُن کو ماسک پہنا دیا
ہم سب کے موبائل فون ”میرا جسم تیری مرضی“ سے لبالب
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us
EnglishUrdu