تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے والے تمام رہنماوں کی (ن)لیگ میں واپسی


اسلام آباد(ویب ڈیسک) پنجاب میں کچھ سیاسی موسمی پرندے ایک مرتبہ پھر اڑان بھرنے کو تیار ہیں۔ ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر بات کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما راناثنااللہ کا کہنا تھا کہ پنجاب میں کچھ سایسی پرندے ہوتے ہیں، وہ سیاست کی ہوا دیکھ پر اپنی سمت تبدیل کر لیتے ہیں۔ 2013 الیکشن میں ایسے بہت سے لوگوں نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی، اب وہ تمام افراد ن لیگ سے رابطے میں ہیں، لیکن ان کی شمولیت کے حوالے سے پارٹی قیادت فیصلہ کرے گی۔خیال رہے کہ اس سے قبل لیگی رہنما احسن اقبال بھی یہ انکشاف کر چکے ہیں کہ تحریک انصاف کے نصف ارکان اسمبلی آئندہ الیکشن میں مسلم لیگ ن کا ٹکٹ لینا چاہتے ہیںبات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ تمام اراکین ہم سے رابطے کر رہے ہیں

کیونکہ انہیں معلوم ہے کہ پی ٹی آئی کا اگلے الیکشن میں کیا حال ہونے والا ہے۔ بات کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ تمام اپوزیشن جماعتیں متفق ہیں کہ موجودہ حکومت کو جلد رخصت کرنا ہی ملک اور عوام کے مفاد میں ہے۔ملکی معیشت بگڑنے پر سرمایہ کار اپنا پیسہ پاکستان سے باہر لے جا رہے ہیں، وزیراعظم کی شکل میں اناڑی ڈرائیور کی وجہ سے آج پاکستان تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے۔ اس طرح کی خبریں پہلے بھی منظرعام پر آتی رہی ہیں جن میں کہا جاتا رہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے کئی ارکان اب مسلم لیگ ن سے رابطے میں ہیں۔ تاہم لاہور سے

اس کی ایک مثال بھی دیکھنے کو ملی تھی جہاں لیگی ایم پی اے نشاط ڈاہا کے مقابلے میں الیکشن لڑنے والے تحریک انصاف کے امیدوار نے ن لیگ میں شمولیت اختیار کر لی تھی۔رانا سلیم نے گزشتہ روز رانا ثنا اللہ خان سے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹائون میںملاقات کر کے شمولیت کا اعلان کیا۔ مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی نشاط ڈاہا کی ان دنوں حکمران جماعت کے ساتھ قربت ہے اور نشاط ڈاہا دیگر اراکین کے ہمراہ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار سے بھی ملاقاتیں کر چکے ہیں۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
مارکیٹوں کو ہفتے میں 2 دن بند رکھنے اور شام 7 بجے بند کرنے کی پابندی ختم کرنے کا فیصلہ
پاکستان نے سعودی عرب سے بھی اہم مطالبہ کر دیا
پاکستان کی بڑی سفارتی کامیابی
معروف صحافی جاوید چودھری کا تہلکہ انگیز انکشاف
ہمیں اللہ سے زیادہ ایک ڈکٹیٹر کا خوف ہے ،جسٹس فائز عیسیٰ کے ریمارکس
56تنظیموں نے بھارت کے خلاف منظم مہم کا آغاز کر دیا

تازہ ترین ویڈیو
مجرب وظیفہ تسبیح سے بندشریانیں بھی کھل جائیں
عمران خان ہم ایک بدقسمت قوم ہیں،خلیل الرحمان
کورونا بیماری کے علاج کی سستی دوا دریافت
کرونا تحقیق میں نئی پیچیدگی کا انکشاف
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
انشا ءاللہ وباء مئی اور جون کے درمیان ختم ہو جائے گی

دلچسپ و عجیب
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
کورونا وائرس کے ذریعے پوری دنیا میں کرفیو
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
جو ں جوں وقت گزرتا جاتا ہے تو پتہ چلتا ہے کہ جو اللہ اوراس کے رسول نے کہا وہی درست ہے
سیاستدان سیاست میں آنے سے پہلے کیا کیا کرتے تھے
کرونا وائرس ,احتیاطوں کے ساتھ یہ تسبیحات روز کی جائیں، انتہائی مفید معلومات
پنڈتوں نے کورونا وائرس سے بھگوان کو بچانے کے لیے اُن کو ماسک پہنا دیا
ہم سب کے موبائل فون ”میرا جسم تیری مرضی“ سے لبالب
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us
EnglishUrdu