تمام کاروباری مراکز کھولنے کا اعلان


اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کورونا صورتحال بہتر ہوتے ہی تمام کاروبار کھول دیں گے، عوام ماسک کا استعمال کریں، عید اور محرم پر بہت زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے، اپیل ہے کہ آن لائن قربانیوں کو ترجیح دی جائے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں کورونا صورتحال، سیاسی اور معاشی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔وفاقی کابینہ نے 10 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کی منظوری دے دی۔ عمران خان نے

کہا کہ عوام کو گندم اور چینی کی فراہمی ہرحال میں یقینی بنائی جائے۔ صوبائی حکومتیں مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن کریں۔ چینی اور گندم بحران برداشت نہیں کیا جائے گا۔ وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس پٹرول بحران کی تحقیقات کیلئے کمیشن قائم کرنے کی منظوری دی گئی۔پٹرولیم بحران پر انکوائری کمیشن کے سربراہ اور ارکان کی تقرری جلد ہوگی۔ پی آئی اے کے چارٹر لائسنس اور ایریل ورک کی تجدید کی منظوری دی گئی ہے۔ اسی طرح کابینہ اجلاس میں وزیر اعظم کو کورونا وائرس کی صورتحال پر بھی بریفنگ دی گئی اور اس دوران ارکان کو کورونا سے متعلق ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کروانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ عیدالاضحیٰ اور محرم الحرام میں کورونا وائرس پھیلنے کا خدشہ ہے، عید اور محرم پر بہت زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے۔عوام ماسک کا استعمال کریں۔ اپیل ہے کہ آن لائن قربانیوں کو ترجیح دی جائے۔ مزید برآں وزیراعظم عمران خان نے ٹائیگر فورس کے

رضاکاروں کے لئے خصوصی پیغام میں کہا کہ ہم نے اپنی نسلوں کے بہتر مستقبل کے لئے کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ٹائیگر فورس ڈے 9 اگست کو منایا جائے گا جس کی میں خود قیادت کروں گا۔ 9 اگست یادگار دن ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ میرے ساتھ اراکین قومی اسمبلی، سینیٹ اور دیگر لوگ شامل ہیں۔ٹائیگر فورس شجر کاری مہم میں حصہ لے گی۔ ہر شخص کو شجر کاری مہم میں حصہ لینا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ عالمی حدت سے بچنے کے لئے ہمیں کام کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہہم ایک دن میں ریکارڈ درخت لگائیں گے جو افراد اس مہم کا حصہ بننا چاہتے ہیں وہ وزیراعظم پورٹل میں اپنی رجسٹریشن کرائیں ۔ رضاکاروں کو پودوں کی فراہمی سمیت دیگر امور پر مکمل آگاہی فراہم کی جائے گی۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
مارکیٹوں کو ہفتے میں 2 دن بند رکھنے اور شام 7 بجے بند کرنے کی پابندی ختم کرنے کا فیصلہ
پاکستان نے سعودی عرب سے بھی اہم مطالبہ کر دیا
پاکستان کی بڑی سفارتی کامیابی
معروف صحافی جاوید چودھری کا تہلکہ انگیز انکشاف
ہمیں اللہ سے زیادہ ایک ڈکٹیٹر کا خوف ہے ،جسٹس فائز عیسیٰ کے ریمارکس
56تنظیموں نے بھارت کے خلاف منظم مہم کا آغاز کر دیا

تازہ ترین ویڈیو
مجرب وظیفہ تسبیح سے بندشریانیں بھی کھل جائیں
عمران خان ہم ایک بدقسمت قوم ہیں،خلیل الرحمان
کورونا بیماری کے علاج کی سستی دوا دریافت
کرونا تحقیق میں نئی پیچیدگی کا انکشاف
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
انشا ءاللہ وباء مئی اور جون کے درمیان ختم ہو جائے گی

دلچسپ و عجیب
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
کورونا وائرس کے ذریعے پوری دنیا میں کرفیو
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
جو ں جوں وقت گزرتا جاتا ہے تو پتہ چلتا ہے کہ جو اللہ اوراس کے رسول نے کہا وہی درست ہے
سیاستدان سیاست میں آنے سے پہلے کیا کیا کرتے تھے
کرونا وائرس ,احتیاطوں کے ساتھ یہ تسبیحات روز کی جائیں، انتہائی مفید معلومات
پنڈتوں نے کورونا وائرس سے بھگوان کو بچانے کے لیے اُن کو ماسک پہنا دیا
ہم سب کے موبائل فون ”میرا جسم تیری مرضی“ سے لبالب
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us
EnglishUrdu