پاکستان کا ایک اور بڑا سیاسی خاندان گرفت میں آگیا


لاہور( نیوز ڈیسک) معروف کورٹ رپورٹر اور یوٹیوبر صدیق جان حکومت کو ٹف ٹائم دینے والے خود مشکل میں پھنس گئے۔۔ن لیگ کے ناراض اراکین اسمبلی نے سیاسی بلیک میلنگ کرنیوالوں کے غبارے سے ہوا نکال دی۔ اپنے وی لاگ میں صدیق جان کا کہنا تھا کہ ق لیگ تحریک انصاف کی وجہ سے جیتی کیونکہ تحریک انصاف نے انکے حلقوں میں امیدوار کھڑے نہیں کئے تھے لیکن جیسے ہی حکومت بنی تو مسلم لیگ ق حکومت کو بلیک میل کرنا شروع کردیا۔ مسلم لیگ ق بھی ایم کیوایم کی طرز کی سیاست کررہی ہے یعنی حکومت کے ساتھ ہے لیکن حکومت کے خلاف ہی بیان بازی کررہی ہے۔ آپ میں اتنی تو اخلاقی جرات ہونی چاہئے کہ اگر یہ حکومت ٹھیک کام نہیں کررہی تو اس سے علیحدہ ہوجائیں لیکن حکومت سے علیحدہ بھی نہیں ہونا اور حکومت کے خلاف بیان بھی دینے ہیں اور ترقیاتی فنڈز بھی لینے ہیں۔صدیق جان نے مزید بتایا کہ مسلم لیگ ق جنرل الیکشن میں جہاں جہاں جیتی ہے وہاں وہاں اس نے اپنی بیوروکریسی لگوائی، اپنی مرضی کے بندے بھی لگوائے اور حکومت سے بھاری بھر کم ترقیاتی

فنڈز بھی لے لئے۔ مسلم لیگ ق حکومت سے علیحدہ نہیں ہوگی جب تک داتا دربار کی پنڈی برانچ کی طرف سے اشارہ نہیں ہوگا۔صدیق جان کے مطابق مسلم لیگ ق پر بھی کم و بیش کیسز ویسے ہی ہیں جیسے مسلم لیگ ن کی قیادت پر ہیں۔ق لیگ کی قیادت ان الزامات پر سیخ پا ہے اور عدالت گئی ہوئی ہے۔ نیب کا دعویٰ یہ ہے کہ چوہدری پرویز الٰہی، چوہدری شجاعت حسین 1985 سے 2018 تک پرویز الٰہی کے اثاثوں میں 4 ارب اور چوہدری شجاعت کے اثاثوں میں ڈھائی ارب کا اضافہ ہوا ہے۔ چونکہ یہ پبلک آفس ہولڈرز رہے ہیں اسلئے انہیں ان اثاثوں کو جسٹیفائی کرنا ہے۔صدیق جان کا کہنا تھا کہ جو طریقہ واردات شریف خاندان کا رہا ہے، شہبا زشریف کا بھی یہی رہا ہے اور آصف زرداری کا بھی۔۔ بہت سے لوگوں کا طریقہ واردات یہ رہا ہے کہ یہاں سے پیسے حوالہ، ہنڈی کے ذریعے باہر بھجوائے جاتے ہیں اور پھر پیسے حوالہ، ہنڈی یا مختلف طریقوں سے منگوائے جاتے ہیں۔اس طرح کالے پیسے کو وائٹ کیا جاتا ہے۔صدیق جان کا کہنا تھا کہ ق لیگ کو ایک دھچکا یہ بھی لگا ہے کہ حبیب اکرم کے مطابق ن

لیگ کے ناراض اراکین کی تعداد 6 سے 11 ہوگئی ہے۔ اسکا تحریک انصاف کو فائدہ یہ ہوگا کہ حکومت ق لیگ کی بلیک میلنگ میں نہیں آئے گی۔ اگر ق لیگ حکومت سے علیحدہ بھی ہوجاتی ہے تو حکومت کو ڈر یا خوف نہیں ہوگا کہ انکی حکومت جارہی ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
مارکیٹوں کو ہفتے میں 2 دن بند رکھنے اور شام 7 بجے بند کرنے کی پابندی ختم کرنے کا فیصلہ
پاکستان نے سعودی عرب سے بھی اہم مطالبہ کر دیا
پاکستان کی بڑی سفارتی کامیابی
معروف صحافی جاوید چودھری کا تہلکہ انگیز انکشاف
ہمیں اللہ سے زیادہ ایک ڈکٹیٹر کا خوف ہے ،جسٹس فائز عیسیٰ کے ریمارکس
56تنظیموں نے بھارت کے خلاف منظم مہم کا آغاز کر دیا

تازہ ترین ویڈیو
مجرب وظیفہ تسبیح سے بندشریانیں بھی کھل جائیں
عمران خان ہم ایک بدقسمت قوم ہیں،خلیل الرحمان
کورونا بیماری کے علاج کی سستی دوا دریافت
کرونا تحقیق میں نئی پیچیدگی کا انکشاف
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
انشا ءاللہ وباء مئی اور جون کے درمیان ختم ہو جائے گی

دلچسپ و عجیب
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
کورونا وائرس کے ذریعے پوری دنیا میں کرفیو
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
جو ں جوں وقت گزرتا جاتا ہے تو پتہ چلتا ہے کہ جو اللہ اوراس کے رسول نے کہا وہی درست ہے
سیاستدان سیاست میں آنے سے پہلے کیا کیا کرتے تھے
کرونا وائرس ,احتیاطوں کے ساتھ یہ تسبیحات روز کی جائیں، انتہائی مفید معلومات
پنڈتوں نے کورونا وائرس سے بھگوان کو بچانے کے لیے اُن کو ماسک پہنا دیا
ہم سب کے موبائل فون ”میرا جسم تیری مرضی“ سے لبالب
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us
EnglishUrdu