ے پاکستان میں نئی گاڑی آنے کو تیار قیمت اور خصوصیات ایسی کہ پاکستانیوں نے ابھی سے بُکنگ شروع کروا دی


لاہور (نیوز ڈیسک )پاکستان میں گاڑیوں کا شوق رکھنے والے افراد کی کوئی کمی نہیں اور یہی ایک وجہ ہے کہ یہاں پر بہترین سے بہترین گاڑی فروخت کیلئے پیش کی جاتی ہے تاہم جوں جوں غیر ملکی کمپنیاں اپنی پراڈکٹس فروخت کیلئے پیش کر رہی ہیں اس سے مارکیٹ میں مقابلہ بڑھ رہاہےجس سے صارفین کو سہولت مل رہی ہے کیونکہ انہیں مختلف گاڑیوں کے ساتھ بہترین فیچرز بھی میسر آ رہے ہیں اور کاروبار وسعت اختیار کرتا جارہا ہے تاہم لاک ڈاؤن نے موٹر انڈسٹری پر بھی بری طرح اثر ڈالا ہے ۔’’پرو پاکستانی ‘‘ کی رپورٹ کے مطابق گاڑیوں کے دلدادہ افراد کیلئے ایک اور خوشخبری یہ آ رہی ہے کہ گاڑیاں بنانے والی معروف کمپنی “ کیا موٹرز “ (KIA) اپنی شاندار گاڑی ” سیراٹو“ اس سال کے آخر میں پاکستان میں لانچ کرنے جارہاہے ،[

سیراٹو درمیانے درجے کی فیملی کار ہے جو کہ پاکستانی مارکیٹ میں ہونڈ ا کی مشہور زمانہ ” سویک “ ٹیوٹا کرولا اور ہنڈائے کی اٹلانٹا کو ٹف ٹائم دینے کیلئے تیار ہے ۔اس گاڑی کی قیمت ممکنہ طور پر پاکستان میں 31 لاکھ سے 37 لاکھ کے درمیان ہو سکتی ہے۔رپورٹس کے مطابق ” سیراٹو “ چار سلینڈر 1600 سی سی کے طاقتو ر انجن سے لیس ہے جو کہ 123 ہارس پاور کے ساتھ ساتھ 154 نیوٹن میٹر ٹارک کی صلاحیت کا حامل ہے ۔اس گاڑی میں 6 سپیڈ مینول اور خود کار گیئر باکس دیا گیاہے ۔ اس کے علاوہ یہ خبریں بھی آ رہی ہیں کہ ” کیا لکی موٹرز “ کی جانب سے جانچ کیلئے چند گاڑیاں بھی لائی جارہی ہیں ۔چوتھی جنریشن کی یہ ” سیراٹو “ گاڑی نارتھ امریکہ میں ” کیا فورٹ “ کے نام سے فروخت ہو رہی ہے جبکہ چین میں اس گاڑی کا نام ” کیا کے 3 “ ہے ، یہ گاڑی 2018 میں نارتھ امریکہ کے شہر” ڈیٹریوٹ “ایک تقریب کے دوران متعارف کروائی گئی تھی ۔سیراٹو میں ہیڈ لائٹس آٹو میٹک دی گئی ہیں جبکہ اس میں ٹلٹ اور ٹیلی سکوپک سٹیرنگ نصب کیا گیاہے جو کہ گاڑی کی چال کو مزید ڈرائیور فرینڈلی بناتا ہے اس میں ٹرنک لائٹ بھی دی گئی ہے جبکہ اس کے علاوہ ڈیش

بورڈ میں 8 انچ کی بڑی انفوٹیمنٹ سکرین دی گئی ہے جو کہ دوران سفر موسیقی کے ذریعے مزید خوبصورت احساس فراہم کرتی ہے ۔اس گاڑی میں کروز کنٹرول دیا گیاہے جو کہ آپ کے لمبے سفر کے دوران نہایت اہم ترین فیچر سمجھا جاتا ہے جس کے ذریعے آپ اپنی سہولت کے مطابق رفتار پر اسے لگانے کے بعد آپ اپنے پاؤں کو ایکسلریٹر سے ہٹا کر نہایت کمفرٹیبل محسوس کر سکتے ہیں ۔سیراٹو میں ملٹی میڈیا سٹیرنگ بھی متعارف کروایا گیاہے جس کے ذریعے آپ والیم کنٹرول کر سکتے ہیں ۔اس گاڑی کی قیمت ممکنہ طور پر پاکستان میں 31 لاکھ سے 37 لاکھ کے درمیان ہو سکتی ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
مارکیٹوں کو ہفتے میں 2 دن بند رکھنے اور شام 7 بجے بند کرنے کی پابندی ختم کرنے کا فیصلہ
پاکستان نے سعودی عرب سے بھی اہم مطالبہ کر دیا
پاکستان کی بڑی سفارتی کامیابی
معروف صحافی جاوید چودھری کا تہلکہ انگیز انکشاف
ہمیں اللہ سے زیادہ ایک ڈکٹیٹر کا خوف ہے ،جسٹس فائز عیسیٰ کے ریمارکس
56تنظیموں نے بھارت کے خلاف منظم مہم کا آغاز کر دیا

تازہ ترین ویڈیو
مجرب وظیفہ تسبیح سے بندشریانیں بھی کھل جائیں
عمران خان ہم ایک بدقسمت قوم ہیں،خلیل الرحمان
کورونا بیماری کے علاج کی سستی دوا دریافت
کرونا تحقیق میں نئی پیچیدگی کا انکشاف
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
انشا ءاللہ وباء مئی اور جون کے درمیان ختم ہو جائے گی

دلچسپ و عجیب
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
کورونا وائرس کے ذریعے پوری دنیا میں کرفیو
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
جو ں جوں وقت گزرتا جاتا ہے تو پتہ چلتا ہے کہ جو اللہ اوراس کے رسول نے کہا وہی درست ہے
سیاستدان سیاست میں آنے سے پہلے کیا کیا کرتے تھے
کرونا وائرس ,احتیاطوں کے ساتھ یہ تسبیحات روز کی جائیں، انتہائی مفید معلومات
پنڈتوں نے کورونا وائرس سے بھگوان کو بچانے کے لیے اُن کو ماسک پہنا دیا
ہم سب کے موبائل فون ”میرا جسم تیری مرضی“ سے لبالب
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us
EnglishUrdu