Karachi (Monitoring Desk) Pakistan Petroleum Limited has revealed the existence of large gas reserves in the Kalat area of Baluchistan which can be up to 1 trillion cubic feet. Discovery of gas reserves from Morgandh X-1 well in Baluchistan Along with a historic milestone, it is the latest Western-style discovery in Pakistan that has paved the way for future discoveries in a new sub-basin. Deeper excavations at Morgandh resulted in a long gas column about 1 km long, indicating the possibility of higher reserves than previously tested.
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ نے بلوچستان کے علاقے قلات میں گیس کے بڑے ذخیرے کی موجودگی کا انکشاف کیا ہے جو کہ 1کھرب کیوبک فٹ تک ہوسکتے ہیں۔قومی موقر نامے جنگ کے مطابق پی پی ایل کے مطابق قلات کے مرتفع پر مرگند بلاک، بلوچستان میں مورگندھ X-1کنوئیں سے گیس کے ذخائر کی دریافت کے
ساتھ ایک تاریخی سنگِ میل عبورکیا ہے،یہ پاکستان میں ہونے والی مغربی طرز کی جدید ترین دریافت ہے جس نے مستقبل میں ایک نئے ذیلی بیسن میں دریافتوں کے لئے نئی راہ ہموار کی ہے۔ مورگندھ کی مزید گہری کھدائی کے نتیجے میں گیس کا
حامل طویل کالم حاصل ہوا جو تقریباً 1 کلومیٹر طویل ہے ،یہ نئی دریافت سے پہلے کی گئی جانچ کے مقابلے میں زیادہ ذخائر کے امکانات کی نشاندہی کرتا ہے۔