فلم زیرہ کی ناکامی،انوشکا شرما نے بولی ووڈ کو خیر باد کہہ دیا


بولی وڈ اداکارہ انوشکا شرما آخری مرتبہ گزشتہ سال فلم ’زیرو‘ میں کام کرتی نظر آئی تھیں، جس کی ناکامی کے بعد سے انہوں نے کسی نئی فلم کا اعلان نہیں کیا۔فلم زیرو کی ناکامی کے بعد ایسی رپورٹس سامنے آئی تھیں کہ انوشکا شرما نے بولی وڈ کو خیر باد کہنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔یاد رہے کہ فلم ’زیرو‘ میں شاہ رخ خان اور کترینہ کیف نے بھی انوشکا کے ساتھ کام

کیا، فلم باکس آفس پر ناکام ثابت ہوئی جبکہ اسے منفی ریویوز بھی ملے۔ان افواہوں کے سامنے آنے کے باوجود اداکارہ نے طویل عرصے سے اس حوالے سے کوئی بات نہیں کی تھی تاہم اب انہوں نے خاموشی توڑ دی ہے۔انوشکا شرما کا کہنا تھا کہ ’گزشتہ تین سال سے میں کافی مصروف رہی، فیشن میں کام کیا، کئی ایسے کردار بھی ادا کیے جو بہت زیادہ چیلنجنگ تھے، ایک ہی سال میں پری، سوئی دھاگا اور زیرو جیسی فلموں میں کام کیا، سب ایک دوسرے سے منفرد تھے، یہ آسان نہیں ہوتا‘۔اداکارہ نے مزید کہا کہ ’میرا خیال ہے کہ میں اب اپنے کیریئر میں اس موڑ پر آچکی ہوں جہاں مجھے فلمیں صرف اس لیے کرنے کی ضرورت نہیں کہ مجھے اپنا وقت پورا کرنا ہو‘۔انوشکا گزشتہ سال فلم ’سنجو‘ میں بھی معاون کردار میں نظر آئی تھیں۔انوشکا شرما کے مطابق ’ایک پروڈیوسر ہونے کی حیثیت سے میں مصروف رہتی ہوں، میں ایک اور فلم پروڈیوس کررہی ہوں، اس کے علاوہ بھی کافی چیزوں میں مصروف ہوں جو لوگوں کے سامنے نہیں‘۔خیال رہے کہ 31 سالہ انوشکا شرما نے 2008 میں فلم ’رب نے بنادی جوڑی‘ کے ساتھ ڈیبیو کیا تھا۔وہ فلم ’این ایچ ٹین‘ اور ’پری‘ کی پروڈکشن بھی کرچکی ہیں۔ان کی کامیاب فلموں میں ’سوئی دھاگا‘، ’سلطان‘، ’این ایچ ٹین‘، ’اے دل ہے مشکل‘، ’دل دھڑکنے دو‘، ’پی کے’ اور ’بینڈ باجا بارات‘ شامل ہیں۔2017 میں اداکارہ نے بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی سے شادی کی تھی، وہ اپنے شوہر کے ساتھ سوشل میڈیا پر کئی خوبصورت تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں۔





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
آپ سے سیاسی اختلاف اپنی جگہ پر آپ کی انسانیت کی خدمات کو سراہتا ہوں
2017ء میں انہوں نے کونسے کیس کا فیصلہ لکھا تھا جس پر تحریک انصاف، ایم کیو ایم، شیخ رشید احمد کو اعتراض تھا ؟وزیراعظم کو کس جان بوجھ کر کس کام کی طرف دھکیلا جارہا ہے ؟ حامد میر ک
وزیراعظم عمران خان نے بیس سال تک اسٹیبلشمنٹ کیخلاف جدوجہد کی او ر آخر میں انہی کے ہاں بیٹھ گئے ۔ معروف صحافی
سونے کی قیمت نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
وفاقی وزیر فیصل واوڈا کی تعلیمی اسناد مشکوک ، ٹیکس ادائیگی جھوٹ نکلی
پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگانے والی لڑکی امولیا کو قتل کی دھمکیاں

تازہ ترین ویڈیو
ویرات کوہلی نے مسلمانوں کے جذبات کا خیال رکھتے ہوئے قرآن پاک کا اشتہار کرنے سے منع کیا تھا
ٹیکنالوجی کو استعمال کرکے نازیبا سیلفیز لینے کو بلاک کردیا
مولانا فضل الرحمان جب دھرنا دے کر پھنس گئے تھے انہیں چودھری برادران نے کیسے پتلی گلی سے نکالا
سندھ پولیس کے ڈی ایس پی کو بیٹے کا ولیمہ مہنگا پڑ گیا۔
ہر شخص کو اپنی بیوی کی بجائے ہمسائی کیوں زیادہ اچھی ؟ بیویوں سے بے نیاز شوہروں اور شوہروں سے عاجز بیویوں کے لیے ارشاد بھٹی کی خاص الخاص تحریر
ایک وفاقی وزیر کو پہلے ہی نیب انکوائری کا سامنا ہے

دلچسپ و عجیب
ماضی میں عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف کے بارے میں کیا کہتے تھے
اب صرف ماں بہن کی گالی باقی ہے اور مجھے یقین ہے یہ پل بھی کسی دن عبور ہو جائے گا، جاوید چوہدری کا تجزیہ
ملک میں جو کچھ ہوا اور جو کچھ ہو رہا ہے اس پر صرف اور صرف انا للہ و انا الیہ راجعون ہی کہا جا سکتا ہے
اگر آپ مردانہ کمزوری سے پریشان ہیں تو اس کیلئے کسی مہنگی دوا کی ہرگز ضرورت نہیں،یہ نسخہ استعمال کریں
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us
error: Content is protected !!