راحت فتح علی خان سعدیہ امام کے خلاف عدالت جائیں گے


کراچی (آئی این پی) معروف ٹی وی اداکارہ و میزبان سعدیہ امام کی جانب سے لگائے جانے والے گانے کی چوری کے الزامات کے جواب میں راحت فتح علی خان نے معاملے کو عدالت لے جانے کا عندیہ دیا ہے۔اس حوالے سے جب راحت فتح علی خان کی بزنس انتظامیہ سے بات کی گئی تو خان کے بزنس ڈائریکٹرسلمان احمد نے بتایا کہ جب پوری دنیا راحت فتح علی

خان کو آکسفورڈ یونیورسٹی کی جانب سے اعزازی ڈگری ملنے کا جشن منارہی تھی اس وقت سعدیہ امام اتنے برس گزرنے کے بعد یہ سب کہہ رہی تھیں۔ سلمان احمد نے مزید کہا اگر ضرورت پڑی تو ہم یہ معاملہ عدالت لے کر جائیں گے اوراگرسعدیہ امام اپنے دعوے پر قائم رہیں کہ ان تمام گانوں کی شاعری انہوں نے لکھی ہے تو انہیں اس بات کے ثبوت فراہم کرنے ہوں گے۔ واضح رہے کہ دو روز قبل اداکارہ سعدیہ امام نے ایک ٹی وی شومیں انکشاف کیا تھا کہ بالی ووڈ فلم کلیوگ کا مقبول ترین گیت جیا دھڑک دھڑک جائے جسے راحت فتح علی خان نے گایا ہے اس گیت کے بول دراصل انہوں نے لکھے تھے لیکن افسوس کی بات ہے کہ انہیں اس گانے کی شاعری کا کریڈٹ نہیں دیا گیا۔صرف یہی گیت نہیں بلکہ سعدیہ امام نے کہا کہ فلم لائف ان اے میٹرو کے لیے راحت فتح علی خان کا گایا ہوا ایک اورگیت زندگی سفر میں ہے کٹ رہا ہے راستہ کی شاعری بھی سعدیہ نے ہی لکھی تھی لیکن بدقسمتی سے اس گانے میں بھی ان کا نام کہیں شامل نہیں۔سعدیہ امام کا کہنا تھا کہ وہ اورراحت فتح علی خان بہت اچھے دوست ہیں اورانہوں نے اس بارے میں کبھی اس لیے بات نہیں کی کیونکہ وہ اپنے گانے بطور دوست راحت فتح علی خان کو دے چکی تھیں، تاہم یہ ان کی اخلاقیات تھی کہ وہ ان گانوں کا کریڈٹ مجھے دیتے لیکن انہوں نے ایسا نہیں کیا۔





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
  پاکستانیوںکیلئے آج شام کی سب سے بڑی خبر بھارتی جاسوس کلبھوشن جادھو کیس کا فیصلہ آگیا ، بھارت کو کئی ہزار وولٹ کا جھٹکا ، پاکستان میں جشن کا سماں
پاکستان کو چھ ارب ڈالر کا بھاری جرمانہ حکومت ہر بڑا کر جاگ اٹھی، بڑا فیصلہ کر لیا گیا
جعلی اکائونٹس کیس میں آصف زرداری کے حوالے سے بڑی خبر جعلی اکا ونٹس کیس، آصف زرداری کے جسمانی ریمانڈ میں 29 جولائی تک توسیع عدالت نے آصفہ بھٹو کی والد سے ملاقات کی درخواست منظور کرلی
جس کے پاس ثبوت ہیں ، ساتھ لے پر برطانوی عدالت پہنچ جائے مسلم لیگ (ن) نے حکومت کو حیران کن چیلنج کر دیا
ہچکولے کھاتی معیشت کو ایک دھکا اور لگ گیا پاکستان کو اربوں ڈالرز کا جرمانہ سنا دیا گیا
عمرہ کرنے گیا تو حسین نواز وہاں پہلے سے موجود تھے کتنے کروڑ روپے اور کس ملک میں سیٹل ہونے کی پیشکش کی گئی نیب کورٹ کےجج ارشدملک کے بیان حلفی میں انکشافات

تازہ ترین ویڈیو
کیا انڈر ٹیکر نے اسلام قبول کرلیا ہے ؟؟ حقیقت کیا ہے
دوسرے لوگوں کی طرح کبھی کبھی نماز پڑھ لیتا تھا،عمران خان
رانا ندیم اقبال کی مرد کیساتھ مبینہ جنسی فعل کی تصویریں منظر عام پر ژ لتبئ
لالی وڈ کی اداکارہ اور سکینڈل کوئین میرا زیادہ دیر سکرین سے دور نہیں رہ سکتیں
سینیٹ انتخابات میں پی پی رہنما شیریں رحمان نے سرعام مر دکو گلے لگا لیا ،وہ کون ہے ویڈیو دیکھیں
وادی جن جنس و نسل کی قید سے آزاد ہر فرد کو اپنی طرف متوجہ کئے ہوئے ہے

دلچسپ و عجیب
آج کی سب سے حیران کن خبر 60سالہ شخص کے کان میں مکڑی نے جالا بن دیا
ماضی میں عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف کے بارے میں کیا کہتے تھے
اب صرف ماں بہن کی گالی باقی ہے اور مجھے یقین ہے یہ پل بھی کسی دن عبور ہو جائے گا، جاوید چوہدری کا تجزیہ
ملک میں جو کچھ ہوا اور جو کچھ ہو رہا ہے اس پر صرف اور صرف انا للہ و انا الیہ راجعون ہی کہا جا سکتا ہے
اگر آپ مردانہ کمزوری سے پریشان ہیں تو اس کیلئے کسی مہنگی دوا کی ہرگز ضرورت نہیں،یہ نسخہ استعمال کریں
پاکستانی نوجوان نے ہوا سے چلنے والی موٹر سائیکل تیار کر لی، حیرت انگیز خصوصیات،کیسے کام کرتی ہے ؟؟؟
شوہر بیرون ملک ہو توشادی شدہ عورت شوہر کے بغیر کتنی مدت صبر کر سکتی ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us
error: Content is protected !!