نیوزی لینڈ اور بھارت کے میچ کے دوران ایک پاکستانی کی دعا کیسےپوری ہوئی


لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) نیوزی لینڈ اور بھارت کا ورلڈکپ کا سیمی فائنل میچ یوں تو دنیا بھر کےاربوں لوگ ٹی وی سیٹس پر دیکھ رہے تھے۔لیکن ایک اور قوم جو اس میچ کو بڑے انہماک اور بے چینی کے ساتھ دیکھ رہی تھی وہ پاکستانی تھے۔ دنیا بھر میں بھارت کے ہاتھوں سب سے زیادہ ستائی گئی قوم۔ آزادی سے لے کر اب تک پاکستان نے بھارت کے ہاتھوں جتنے دکھ اٹھائے شاید کسی اور ملک سے نہیں

اٹھائے۔ کشمیر کا تنازعہ ہو۔ سرحدی کشیدگیاں ہوں، چار جنگیں مسلط کیے جانے کے مسائل ہوں ،بھارتی خفیہ ایجنسیوں کی پاکستان میں دہشتگردی ہو،پانی کے تنازعات ہویا بین الاقوامی معاشی اور سفارتی میدانوں میں پاکستان کا گھیرائوہو۔ بھارت نے پاکستا ن کو نقصان پہنچانے کا کوئی بھی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیا۔اور اب بھی بھارت ہمارے اور تمام عالم اسلام کے ازلی دشمنوں اور غداروں کی مدد سے مملکت خداداد کے خلاف متواتر سازشوں کے جال بن رہا ہے۔کرکٹ میں اب بھارت اب دنیا کی بہترین ٹیموں میں سے ایک ہے۔ اور ورلڈ کپ میچ میں بھی پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ جس کے بعد متعصب اور انتہا پسند بھارتی سیاستدانوں ،فوجی حکام ،شوبز شخصیات اور یہاں تک کہ عام شہریوں نے نہ صرف پاکستان کا مذاق اڑانے کا سلسلہ جاری رکھا ہواتھابلکہ کپ جیت کر آنے کے دعوے کررکھے تھے۔ چنانچہ ہر پاکستانی شائق کرکٹ کے دل میں آگ بھڑک رہی تھی اور وہ اس انتظار میں تھا کہ کوئی ٹیم آئے اور ان سرپھروں کا

راستہ روک کر ان کے ارمانوں کو مٹی میں ملا کررکھ دے۔دھونی اور جڈیجا کے مابین پارٹنرشپ چل رہی تھی۔ دھونی انتہائی مکاری کے ساتھ دھیمی چال چلتے ہوئے جڈیجا کو کھل کر کھیلنے کا موقع دے رہاتھااور جڈیجا موقع ملتے ہی چھکوں اور چوکوں کی مدد سے بھارت کو ہدف کے قریب لے جا رہا تھا۔ 100کی سانجھے داری بن چکی تھی۔ میں نے مارے تکلیف کے ٹی وی بند کردیا اور نہانے کےلئے

واش روم میں جاگھسا، شاور کے بہتے پانی نیچے کھڑا ہو کر میں دل ہی دل میں سوچنے لگا ” یا اللہ! ان بدبختوں کےکامیاب ہوجانے میں خیر کا کون سا پہلو کارفرما ہوسکتا ہے۔یہ تیرے منکر اور تیرے گستاخ ہیں۔ان کی ہلاکت اور بربادی کا سامان پیدا کردینا تیرے لیے کہاں مشکل ہے۔ تو نے پہلے بھی اپنی نافرمان اور حد سے بڑھنے والی قوموں کو غرق کر دیا اور نیست و نابود کر دیا۔ کیا مشکل تھا اگر آج اس

کھیل میں انھیں عبرتناک شکست ہوجاتی اور ان کا گھمنڈ مٹی میں مل جاتا۔ اپنی جیت سے یہ کمینے دنیا کو اپنی قومی عظمت کا پیغام دینا چاہتے ہیں تو کیا یہ سنگدل اور یہ قاتل عظیم قوم کہلانے کے حقدار ہیں؟ جن کی اپنی سرزمین پر تیر انام لینے والے چند کروڑ بندے بھی ان کے شر سے محفوظ نہیں ہیں۔ان کی نسلیں ہلاک ہوجائیں یہ کامیاب ہوکر تیرے ماننے والے تو نہیں ہوجائیں گے لیکن یہ ان سب دعائوں کا

جو ان کے ہارنے کےلئے مانگی گئی ہیں اور تیری کارسازی کا (نعوذبااللہ)مذاق ضرور اڑائیں گے ۔ تو تو سبب پید اکرنے والا ہے۔ کیا ہی اچھا ہو کہ تو سارے کھیل کا نقشہ بدل دےاور اربوں کی اس قوم کو ایک ایسی تکلیف پہنچے جس سے ہمارا کلیجہ ٹھنڈا ہو جائے۔” یہ سب کچھ سوچتےہوئے میرے لہجے میں شکوہ بھی تھا اور بے انتہا تکلیف بھی تھی۔ میرے یقین میں تزلزل بھی تھا۔ ناامیدی بھی تھی۔نہا

کر باہر آیا ۔ نماز عصر کا وقت نکلا جارہا تھا۔ اس وقت میرا نماز پڑھنے کو بالکل بھی جی نہیں چاہ رہا تھا۔نہ چاہتے ہوئے ٹی وی پھر سے آن کر دیا۔ بولٹ گیندبازی کررہا تھا۔ جڈیجا کا بے قابو شاٹ ہوا میں گیااورولیم سن نے کیچ تھام لیا۔ ناامیدی کچھ کم ہوئی لیکن دھونی کی موجودگی سے خدشات برقرار تھے۔ اس نے چھکا لگا کر پھر میرے دل کو چھلنی کردیا۔ مایوسی بڑھی لیکن پھر ایک معجزہ ہی ہوا

۔ اتنی دور سے گپٹل کی تھرو ایسے زاویے سے براہ راست آن لگی جہاں سے ایک ہی سٹمپ نظر آتا تھا۔ براہ راست تھرو اور دھونی کا بلا کریز کی لائن سے پیچھے تھا۔ میری جان میں جان آگئی۔ جیسے صدیوں سے چھائی مایوسی کے بادل چھٹ گئے ہوں۔جیسے ایک عرصے کے بعد زندگی میں کوئی بڑی خوشی نصیب ہوئی ہو۔ایمان سے بتائوں تو میں پاکستان کے کسی میچ میں جیتنے پر بھی اتنا خوش اور

پرسکون نہیں تھا جتنا بھارت کی ہار پر میرے دل کو سکون ملا تھا۔ جھٹ سے مجھے اپنی پرشکوہ دعا یادآگئی۔ کھیل کا بدل جانا ،کارسازی، کرشمہ، معجزہ سب کچھ میرے سامنے تھا۔ میرا یقین اس بات پر پہلے سے ہزار گنا زیادہ پختہ ہو گیا کہ دل سے نکلی ہوئی دعا عرش چیر کر اللہ کے پاس جاتی ہے اور قبولیت پا کر ہی واپس آتی ہے۔ میری آنکھوں سے آنسو چھلک پڑے اور ایک بھی لمحہ ضائع کیے بغیر جائے نما ز بچھا کر اپنے رب کی بارگاہ میں پیش ہو گیا۔





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
ملائیشیا کا بھارت سے تجارتی تعلقات میں نظر ثانی کا اعلان
فضل الرحمن کو دھرنے سے روکنے کس سیاستدان کا نام سامنے آگیا
سعودی عرب بلوچستان میں تیل و گیس اور معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری کرے گا
پاکستان میں قیامت خیز مناظر ، شدید زلزلے سے متعدد افراد شہید ، تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ
“جنگ چھڑ گئی اور خدانخواستہ ہمیں شکست ہونے لگی تو پھرہم سیدھا ایٹمی حملہ” بھارتی میڈیامیں عمران خان کے انٹرویو نے کھلبلی مچا دی
ایک طرف کشمیر کی انتہائی ہنگامی صورتحال تو دوسری طرف سعودی عرب نے پاکستان سے فوجی مدد مانگ لی

تازہ ترین ویڈیو
کیا انڈر ٹیکر نے اسلام قبول کرلیا ہے ؟؟ حقیقت کیا ہے
دوسرے لوگوں کی طرح کبھی کبھی نماز پڑھ لیتا تھا،عمران خان
رانا ندیم اقبال کی مرد کیساتھ مبینہ جنسی فعل کی تصویریں منظر عام پر ژ لتبئ
لالی وڈ کی اداکارہ اور سکینڈل کوئین میرا زیادہ دیر سکرین سے دور نہیں رہ سکتیں
سینیٹ انتخابات میں پی پی رہنما شیریں رحمان نے سرعام مر دکو گلے لگا لیا ،وہ کون ہے ویڈیو دیکھیں
وادی جن جنس و نسل کی قید سے آزاد ہر فرد کو اپنی طرف متوجہ کئے ہوئے ہے

دلچسپ و عجیب
آج کی سب سے حیران کن خبر 60سالہ شخص کے کان میں مکڑی نے جالا بن دیا
ماضی میں عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف کے بارے میں کیا کہتے تھے
اب صرف ماں بہن کی گالی باقی ہے اور مجھے یقین ہے یہ پل بھی کسی دن عبور ہو جائے گا، جاوید چوہدری کا تجزیہ
ملک میں جو کچھ ہوا اور جو کچھ ہو رہا ہے اس پر صرف اور صرف انا للہ و انا الیہ راجعون ہی کہا جا سکتا ہے
اگر آپ مردانہ کمزوری سے پریشان ہیں تو اس کیلئے کسی مہنگی دوا کی ہرگز ضرورت نہیں،یہ نسخہ استعمال کریں
پاکستانی نوجوان نے ہوا سے چلنے والی موٹر سائیکل تیار کر لی، حیرت انگیز خصوصیات،کیسے کام کرتی ہے ؟؟؟
شوہر بیرون ملک ہو توشادی شدہ عورت شوہر کے بغیر کتنی مدت صبر کر سکتی ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us
error: Content is protected !!