پاکستانی اور بنگالی شائقین کرکٹ نے سوشل میڈیا پر بھارتیوں کا جینا حرام کر دیا


لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی ٹیم نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد ورلڈکپ سے باہر ہوچکی ہے۔ اس طرح ورلڈ کپ جیت جانے کےاربوں بھارتی شائقین کرکٹ کے ارمان مٹی میں مل گئے ہیں اور بھارتیوں کے درد کو سوشل میڈیا اور ٹی وی چینلوں پر کھلاڑیوں پر ہونے والی متواتر تنقیدسے واضح طورپر محسوس کیا جا سکتا ہے ۔نیوزی لینڈ اور بھارت کے میچ کو ورلڈ کپ کا سب سے سنسنی خیز میچ کہا

جائے تو بے جا نہ ہوگا۔ اس میچ کو نہ صرف نیوزی لینڈ اور بھارت کے شائقین کرکٹ دیکھ بلکہ دوسرا سیمی فائنل کھیلنے والی دونوں ٹیمیں بھی بڑے غور سے دیکھ رہی تھی۔ اتنا ہی نہیں بلکہ پاکستانی اور بنگلہ دیشی شائقین کرکٹ کی بھی اس میچ پر نظریں جمی ہوئی تھیںجو بھارتیوں کے طنز ، گھمنڈ اور ناپسندیدہ فقرے بازی سے شدید غصے میں تھے اور دعائیں مانگ رہے تھے کہ بھارت کو شکست ہوجائے۔اور بھارتی شکست کو دیکھتے ہی دونوں ملکوں کے شائقین کرکٹ کے کلیجوں میں ٹھنڈ پڑ گئی اور وہ اپنی اپنی ٹیموں کے ایونٹ میں شکست کھانے کا غم بھول کر نیوزی لینڈ کی جیت کا جشن مناناشروع ہوگئے۔ بین الاقوامی کرکٹ کے سوشل میڈیا پیجز سے بھارتی شائقین کرکٹ تو ایسے غائب ہوئے جیسے گدھے کے سر سے سینگ تاہم پاکستانی اور بنگلہ دیشی شائقین کرکٹ نے ان پیجز پراپنا الگ ہی میلہ سجا لیا اوربھارتیوں کا جینا حرام کردیا۔کئی سوشل میڈیا صارفین نے نیوزی لینڈ کی تعریفیں شروع کر دیں۔ تو کئی نے بھارتی ٹیم کو گھر واپسی

کےلئے ائیر پورٹ پہنچنے کا مشورہ دے ڈالا۔ کئی نے تو یہاں کہہ دیا کہ بھارت انگلینڈ کے خلاف میچ میں پاکستان کو باہرکروانے کےلئے چالاکی سے ہار گیا تھا اور اب قدرت نے یہی کھیل اس کے ساتھ بھی کھیل دیا۔ بنگلہ دیشی شائقین کرکٹ نے پہلے سیمی فائنل کو بنگلہ دیش میں عید کا دن قرار دے دیا۔ کچھ تو ایسے بھی تھے جنھوںنے شعیب ملک کے آن لائن ٹیکسی سروس کے اشتہار پرفوٹو شاپ کے ذریعے ایڈیٹنگ

کی اور گاڑی میں کوہلی، دھونی اور دیگر کھلاڑیوں کوسوار کرکے لکھ دیا ” نہ برگر نہ پیزا، ائیر پورٹ پر چھوڑ کرآئے گا جیجا ” ۔ کچھ بھارتی شائقین کرکٹ نے اپنے دل کی تسلی کےلئے جب یہ کہا کہ کوئی بات نہیں ،ہم اچھاکھیلے تو پاکستانی شائقین کرکٹ نے انھیں چڑاتے ہوئے کہا ” ذرا یہی بات روئے بغیر کہہ کر دکھائو” کچھ نے یہ بھی کہا ” اور اب تمھارے پاس کہنے کےلئے بچا ہی کیا ہے” ۔اس سارے

سلسلے میں ایک بات واضح طور پر محسوس کی جا سکتی ہے کہ بھارتی شائقین کرکٹ اس معاملے میں کچھ بدقسمت ہیں۔ انگلینڈ او ر آسٹریلیا بھی اپنے غرور ،تعصب ، نسل اور قوم پرستی کی وجہ سے مشہور ہیں لیکن ان ملکوںکی ٹیموں گھمنڈ میں کہے گئے اپنےدعوے پورے کرکے دکھا دیتی ہیں لیکن بھارتی جب بھی اپنے تکبر میں فرعون بن جاتے ہیں قدرت ان کی ٹیم کو منہ کے بل گرا کر پوری دنیا کو ان پر

ہنسنے کا موقع دے دیتی ہے۔ایسی جگ ہنسائی اور رسوائی آج تک کسی اور کرکٹ کھیلنے والے ملک کا مقدر نہیں بنی۔ 2014کی چیمئینز ٹرافی کے بعدبھارت صرف ایک بڑا ایونٹ ایشیا کپ ہی جیت سکا ہے۔(شایداس کی وجہ یہی تھی کہ اس میں انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں شرکت نہیں کرسکتی تھیں) لیکن 2015کا ورلڈ کپ ہو۔ 2017کی چیمپئینز ٹرافی ہو یا 2019کا ورلڈ کپ بھارتی ٹیم کو کامیابی کے قریب

پہنچتے ہی تقدیر نے منہ پر طمانچہ مارا ہے۔بدقسمتی اور قدرت کے مذاق کی ایسی مثالیں بحرحال کم ہی ملتی ہیں۔





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
شہری اب اپنے قریبی خدمت مرکز میں اندراج مقدمہ کے لیے درخواست دائرکرسکیں گے
وزیر اعظم نے استعفا نہیں دینا نہ دیں،مولا نافضل الرحمن نے عمران خان کے استعفے کے مطالبے پر یوٹرن لے لیا
اداکار نعمان اعجاز کا2016کاانکم ٹیکس آڈٹ شروع
وزیراعظم نے خواجہ آصف کیخلاف آرٹیکل 6کے تحت مقدمہ تیار کرنےکاحکم دیدیا
سوشل میڈ یا ایپ واٹس ایپ پر پابندی اٹھائی جانے کا امکان
اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس میں ارکان کے استعفے پیش

تازہ ترین ویڈیو
کیا انڈر ٹیکر نے اسلام قبول کرلیا ہے ؟؟ حقیقت کیا ہے
دوسرے لوگوں کی طرح کبھی کبھی نماز پڑھ لیتا تھا،عمران خان
رانا ندیم اقبال کی مرد کیساتھ مبینہ جنسی فعل کی تصویریں منظر عام پر ژ لتبئ
لالی وڈ کی اداکارہ اور سکینڈل کوئین میرا زیادہ دیر سکرین سے دور نہیں رہ سکتیں
سینیٹ انتخابات میں پی پی رہنما شیریں رحمان نے سرعام مر دکو گلے لگا لیا ،وہ کون ہے ویڈیو دیکھیں
وادی جن جنس و نسل کی قید سے آزاد ہر فرد کو اپنی طرف متوجہ کئے ہوئے ہے

دلچسپ و عجیب
آج کی سب سے حیران کن خبر 60سالہ شخص کے کان میں مکڑی نے جالا بن دیا
ماضی میں عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف کے بارے میں کیا کہتے تھے
اب صرف ماں بہن کی گالی باقی ہے اور مجھے یقین ہے یہ پل بھی کسی دن عبور ہو جائے گا، جاوید چوہدری کا تجزیہ
ملک میں جو کچھ ہوا اور جو کچھ ہو رہا ہے اس پر صرف اور صرف انا للہ و انا الیہ راجعون ہی کہا جا سکتا ہے
اگر آپ مردانہ کمزوری سے پریشان ہیں تو اس کیلئے کسی مہنگی دوا کی ہرگز ضرورت نہیں،یہ نسخہ استعمال کریں
پاکستانی نوجوان نے ہوا سے چلنے والی موٹر سائیکل تیار کر لی، حیرت انگیز خصوصیات،کیسے کام کرتی ہے ؟؟؟
شوہر بیرون ملک ہو توشادی شدہ عورت شوہر کے بغیر کتنی مدت صبر کر سکتی ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us
error: Content is protected !!