کیا آپ جانتے ہیں دنیا میں سب سے سستا اور سب سے مہنگا موبائل انٹر نیٹ کن ممالک میں ہے، پاکستان کس نمبر پر ہےحیران کردینے والی تفصیلات


نئی دہلی(آئی این پی)ایک نئی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ بھارت دنیا میں سب سے سستا موبائل ڈیٹا پیکج فراہم کر رہا ہے جبکہ امریکا اور برطانیہ ان ممالک میں شامل ہیں جہاں ڈیٹا پیکج انتہائی مہنگا ہے۔برطانوی ویب سائٹ کی جانب سے مختلف ملکوں میں فراہم کیے جا رہے ڈیٹا پیکج کا تقابلی جائزہ لیا گیا جس میں انکشاف ہوا کہ بھارت دنیا میں سب سے سستا

موبائل انٹرنیٹ پیکج فراہم کر رہا ہے۔بھارت میں ایک جی بی موبائل ڈیٹا 0.26 ڈالر کا ہے جبکہ برطانیہ میں ایک جی بی کے عوض 6.66ڈالر کا ریٹ ہے۔اس سلسلے میں امریکا میں ریٹ انتہائی زیادہ ہیں جہاں اتنا ہی موبائل انٹرنیٹ استعمال کرنے کے لیے آپ کو 12.37ڈالر کی ادائیگی کرنا پڑتی ہے۔سستا ترین انٹرنیٹ فراہم کرنے والے ملکوں کی فہرست میں کرغزستان دوسرے نمبر پر موجود ہے جو اپنے صارفین کو 0.27 ڈالر کے عوض ایک جی بی انٹرنیٹ فراہم کررہا ہے جبک تیسرے نمبر پر موجود کازقستان کے عوام کو یہ سہولت 0.49ڈالر کے عوض میسر ہے۔اس سلسلے میں 230 ملکوں سے تفصیلات گزشتہ سال حاصل کی گئی تھیں جس کے مطابق دنیا میں سب سے مہنگا موبائل انٹرنیٹ زمبابوے میں ہے جہاں ایک جی بی موبائل ڈیٹا کے لیے 75.20ڈالر کی خطیر رقم ادا کرنا پڑتی ہے۔جہاں یورپ کے اکثر ملکوں میں قیمتیں کہیں زیادہ ہیں وہیں فن لینڈ اس معاملے میں سب پر بازی لے گیا جہاں ایک جی بی انٹرنیٹ محض 1.16ڈالر میں حاصل کیا جا سکتا ہے۔پاکستان کی بات کی جائے تو عالمی سطح پر سستے ترین انٹرنیٹ فراہم کرنے والے ملکوں کی فہرست میں پاکستان کا 33واں نمبر ہے جہاں صارفین ایک جی بی انٹرنیٹ کے لیے اوسطا 1.85ڈالر ادا کر رہے ہیں۔رپورٹ میں 58پلانز کا جائزہ لینے کے بعد بتایا گیا کہ پاکستان میں سستا ترین انٹرنیٹ 0.29ڈالر میں دستیاب ہے جبکہ سب سے مہنگے موبائل انٹرنیٹ کے لیے صارفین 7.15ڈالر تک بھی ادا کر رہے ہیں۔اس فہرست میں بنگلہ دیش، افغانستان، سری لنکا اور ایران سمیت اکثر ایشیائی ممالک پاکستان سے آگے ہیں۔ساتویں نمبر پر موجود سری لنکا میں 0.78ڈالر، بنگلہ دیش 0.99ڈالر کی اوسط قیمت کے ساتھ 13ویں نمبر، میانمار 0.87ڈالر کے ساتھ نویں نمبر، ایران 1.28ڈالر کے ساتھ 19ویں نمبر اور افغانستان 1.60ڈالر کی اوسط قیمت کے ساتھ 26ویں نمبر پر موجود ہے۔جہاں ایک طرف ایشیائی مارکیٹ میں کم ریٹ دیکھنے کو ملے وہیں حیران کن طور پر ٹیکنالوجی کی دنیا میں آگے تصور کیے جانے والے ملک چین، جاپان اور کوریا میں موبائل انٹرنیٹ کافی مہنگا ہے۔





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
جو کام اسلامی ملک نہ کر سکے ، چین نے کر دکھا یا دوست ملک کی پاکستان کو بہت بڑی پیشکش
کیا عافیہ صدیقی اپنی سزا سپریم کورٹ میں پوری کر سکتی ہیں سپریم کورٹ نے بڑا حکم جاری کر دیا
ٓآج ثابت ہو گیا کہ مسلم لیگ (ن)نے بہت بڑی غلطی کی تھی افطار ڈنر کے دوران مولانا فضل الرحمان نے ایسی بات کہہ دی کہ مریم نواز اور حمزہ شہباز بھی چونک گئے
اپوزیشن افطار ڈنر کے پیسےدینے والا کون غریب مزدورتھا ایسا دعویٰ جس نے پاکستانیوں کو چونک جانےپر مجبور کر دیا
حکومت اسی سال گرا دی جائے گی نیا وزیر اعظم کس سیاسی جماعت سے ہو گا دھماکے دار خبر آگئی
عمران خان کی قریبی شخصیت بھیس بدل کر کہاں پہنچ گئی حیران کن حقائق پتہ لگا لیے

تازہ ترین ویڈیو
کیا انڈر ٹیکر نے اسلام قبول کرلیا ہے ؟؟ حقیقت کیا ہے
دوسرے لوگوں کی طرح کبھی کبھی نماز پڑھ لیتا تھا،عمران خان
رانا ندیم اقبال کی مرد کیساتھ مبینہ جنسی فعل کی تصویریں منظر عام پر ژ لتبئ
لالی وڈ کی اداکارہ اور سکینڈل کوئین میرا زیادہ دیر سکرین سے دور نہیں رہ سکتیں
سینیٹ انتخابات میں پی پی رہنما شیریں رحمان نے سرعام مر دکو گلے لگا لیا ،وہ کون ہے ویڈیو دیکھیں
وادی جن جنس و نسل کی قید سے آزاد ہر فرد کو اپنی طرف متوجہ کئے ہوئے ہے

دلچسپ و عجیب
آج کی سب سے حیران کن خبر 60سالہ شخص کے کان میں مکڑی نے جالا بن دیا
ماضی میں عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف کے بارے میں کیا کہتے تھے
اب صرف ماں بہن کی گالی باقی ہے اور مجھے یقین ہے یہ پل بھی کسی دن عبور ہو جائے گا، جاوید چوہدری کا تجزیہ
ملک میں جو کچھ ہوا اور جو کچھ ہو رہا ہے اس پر صرف اور صرف انا للہ و انا الیہ راجعون ہی کہا جا سکتا ہے
اگر آپ مردانہ کمزوری سے پریشان ہیں تو اس کیلئے کسی مہنگی دوا کی ہرگز ضرورت نہیں،یہ نسخہ استعمال کریں
پاکستانی نوجوان نے ہوا سے چلنے والی موٹر سائیکل تیار کر لی، حیرت انگیز خصوصیات،کیسے کام کرتی ہے ؟؟؟
شوہر بیرون ملک ہو توشادی شدہ عورت شوہر کے بغیر کتنی مدت صبر کر سکتی ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us
error: Content is protected !!