ایران کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی جنگی لڑاکا طیارے اور ایک لاکھ بیس ہزار فوج بھیجنے کے بعد امریکی صدر کا ایک اور انتہائی سخت بیان


واشنگٹن (این این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران نے امریکی مفادات کو ہدف بنانے کی کوشش کی تو اس کوبھاری خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔انھوں نے وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایران جو کچھ کرتا ہے،اس کو ملاحظہ کریں گے۔اگر وہ ( ایرانی) کچھ کرتے ہیں ، تو یہ ان کی بڑی سنگین غلطی ہوگی۔ اگر وہ

عملاًکچھ کرتے ہیں تو انھیں اس کا بھاری خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔ امریکی صدر کے اس سخت بیان سے قبل خلیج کے پانیوں میں ایک انہونا واقعہ پیش آیا ہے اور متحدہ عرب امارات نے امارت فجیرہ کے نزدیک خلیج عْمان میں آبنائے ہْرمز کے دوسری جانب چار تجارتی بحری جہازوں پر تخریب کاری کے حملے کی اطلاع دی ہے۔ان میں دو تیل بردار جہاز سعودی عرب کے تھے اور ایک ، ایک یو اے ای اور ناروے کا تھا۔ایران نے تخریب کاری کے اس واقعے سے لاتعلقی ظاہر کی ہے اور اس کی وزارت خارجہ نے واقعے کی مزید وضاحت کے لیے کہا ہے۔صدر ٹرمپ کے اس بیان سے قبل امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو بھی خبردار کرچکے ہیں کہ اگر ایران نے کوئی حملہ کیا تو اس کے جواب میں امریکا فوری اور فیصلہ کن ردعمل ظاہر کرے گا۔انھوں نے کہا کہ تہران میں رجیم کو یہ بات سمجھ لینی چاہیے کہ امریکی مفادات یا شہریوں کے خلاف اس کے یا اس کے کسی گماشتہ گروپ کے حملے پر فوری اور فیصلہ کن ردعمل ظاہر کیا جائے گا۔ٹرمپ انتظامیہ نے ایران کی دھمکیوں اور پریشان کن اشاروں کے ردِعمل میں انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر اپنا ایک اور طیارہ بردار بحری بیڑا ابراہام لنکن مشرقِ اوسط میں لنگر انداز کردیا ہے۔اس کے علاوہ امریکا نے بی 52 لڑاکا طیارے بھی خطے میں بھیجے ہیں اور انھیں ایران کے خلاف کسی مسلح محاذ آرائی کی صورت میں تباہ کن بمباری کے لیے ا ستعمال کیا جاسکتا ہے۔دریں اثناء امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے اپنا ماسکو کا دورہ منسوخ کر کے برسلز چلے گئے ہیں۔جہاں وہ ایران کی جانب سے ملنے والی دھمکیوں اور اس کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں اپنے یورپی اتحادیوں اور نیٹو حکام کے ساتھ معلومات کا تبادلہ کریں گے اور انھیں خطے میں ہونے والی تازہ پیش رفت کے حوالے سے آگاہ کریں گے۔





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
جو کام اسلامی ملک نہ کر سکے ، چین نے کر دکھا یا دوست ملک کی پاکستان کو بہت بڑی پیشکش
کیا عافیہ صدیقی اپنی سزا سپریم کورٹ میں پوری کر سکتی ہیں سپریم کورٹ نے بڑا حکم جاری کر دیا
ٓآج ثابت ہو گیا کہ مسلم لیگ (ن)نے بہت بڑی غلطی کی تھی افطار ڈنر کے دوران مولانا فضل الرحمان نے ایسی بات کہہ دی کہ مریم نواز اور حمزہ شہباز بھی چونک گئے
اپوزیشن افطار ڈنر کے پیسےدینے والا کون غریب مزدورتھا ایسا دعویٰ جس نے پاکستانیوں کو چونک جانےپر مجبور کر دیا
حکومت اسی سال گرا دی جائے گی نیا وزیر اعظم کس سیاسی جماعت سے ہو گا دھماکے دار خبر آگئی
عمران خان کی قریبی شخصیت بھیس بدل کر کہاں پہنچ گئی حیران کن حقائق پتہ لگا لیے

تازہ ترین ویڈیو
کیا انڈر ٹیکر نے اسلام قبول کرلیا ہے ؟؟ حقیقت کیا ہے
دوسرے لوگوں کی طرح کبھی کبھی نماز پڑھ لیتا تھا،عمران خان
رانا ندیم اقبال کی مرد کیساتھ مبینہ جنسی فعل کی تصویریں منظر عام پر ژ لتبئ
لالی وڈ کی اداکارہ اور سکینڈل کوئین میرا زیادہ دیر سکرین سے دور نہیں رہ سکتیں
سینیٹ انتخابات میں پی پی رہنما شیریں رحمان نے سرعام مر دکو گلے لگا لیا ،وہ کون ہے ویڈیو دیکھیں
وادی جن جنس و نسل کی قید سے آزاد ہر فرد کو اپنی طرف متوجہ کئے ہوئے ہے

دلچسپ و عجیب
آج کی سب سے حیران کن خبر 60سالہ شخص کے کان میں مکڑی نے جالا بن دیا
ماضی میں عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف کے بارے میں کیا کہتے تھے
اب صرف ماں بہن کی گالی باقی ہے اور مجھے یقین ہے یہ پل بھی کسی دن عبور ہو جائے گا، جاوید چوہدری کا تجزیہ
ملک میں جو کچھ ہوا اور جو کچھ ہو رہا ہے اس پر صرف اور صرف انا للہ و انا الیہ راجعون ہی کہا جا سکتا ہے
اگر آپ مردانہ کمزوری سے پریشان ہیں تو اس کیلئے کسی مہنگی دوا کی ہرگز ضرورت نہیں،یہ نسخہ استعمال کریں
پاکستانی نوجوان نے ہوا سے چلنے والی موٹر سائیکل تیار کر لی، حیرت انگیز خصوصیات،کیسے کام کرتی ہے ؟؟؟
شوہر بیرون ملک ہو توشادی شدہ عورت شوہر کے بغیر کتنی مدت صبر کر سکتی ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us
error: Content is protected !!