گزشتہ ایک صدی میں دو سپر پاورز کو شکست دے چکے ہیں امریکہ بھی مار کھا کر نکلنے والا ہے اللہ تعالیٰ نےہمار ی مدد کی طالبان کا بیان جاری


واشنگٹن(آن لائن) طالبان کی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ نے دعویٰ کیا ہے کہ افغانستان میں جاری جنگ میں امریکا شکست کے دہانے پر ہے اور جلد افغانستان سے چلا جائے گا۔امریکا کے نیم سرکاری خبررساں ادارے وائس آف امریکا (وی او اے) کی رپورٹ کے مطابق شیر محمد ستنکزئی کی جانب سے یہ دعویٰ 28 اپریل کو قطر کے دارالحکومت دوحا میں ہونے

والے ’داخلی جلاس‘ میں سامنے آیا ۔ جس میں ان کا کہنا تھا کہ یا تو امریکا ’اپنی مرضی سے چلا جائے گا یا اسے واپس جانے پر مجبور کردیا جائے گا‘۔طالبان رہنما نے یہ بیان امریکا کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کے حالیہ دور سے 2 روز قبل دیا تھا۔اس وقت تک امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد اور طالبان نمائندوں کے مابین ایک ہفتے تک جاری رہنے والے مذاکرات کے حالیہ دور کو اختتام پذیر ہوئے ایک روز گزر چکا تھا۔ویڈیو میں طالبان رہنما کو موجودہ حالات میں غیر ملکی افواج کی موجودگی سے لڑنے اور ماضی میں ملک پر برطانوی اور روسی حملوں کو شکست دینے پر افغان قوم کو سراہتے ہوئے سنا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ ’گزشتہ صدی کے دوران 2 سپر پاورز کو شکست دینے کے لیے خدا نے ہماری مدد کی اور تیسری سپر پاور جس سے ابھی محاذ آرائی جاری ہے، وہ بھی شکست کے دہانے پر ہے‘۔خیال رہے کہ چند روز قبل ہی سابق امریکی سیکریٹری دفاع رابرٹ گیٹس نے خبردار کیا تھا کہ اس بات کا قوی امکان موجود ہے کہ افغان حکومت کو مستحکم کیے بغیر افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کی صورت میں طالبان ملک کا کنٹرول سنبھال سکتے ہیں۔ اس سے قبل گزشتہ ہفتے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے اپنی ٹوئٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ طالبان کے ساتھ مذاکرات ’افغان جنگ کے خاتمے کے لیے فریم ورک کی تشکیل کے لیے سست روی لیکن درست طریقے سے آگے بڑھ رہے ہیں‘۔انہوں نے مزید کہا تھا کہ ’تاہم جب بہت زیادہ معصوم لوگ مررہے ہوں اور تنازع کے خطرات شدید ہوں‘ تو مذاکرات کی حالیہ رفتار ناکافی ہے۔





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
کشمیر کی صورتحال پر سعودی ولی عہد نے عمران خان کو فون کر دیا
’’نعرہ تکبیر ۔۔ اللہ اکبر ‘‘ پاکستان کا وہ انتہائی خوفناک ایٹمی میزائل جس کی رفتار آواز سے بھی 18گنا تیز ہے، جانتے ہیں اس میزائل کے خوف سے اسرائیل بھاگا بھاگا کیوں امریکہ کے پاس گیا تھا
جنرل باجوہ کی ملازمت بڑھتے ہی پاکستانی معیشت کی بڑی پرواز ڈالر لٹ گیا، برباد ہو گیا
جنرل باجوہ کی مدت ملازمت کتنے سال بڑھا دی گئی آ ج کی سب سے بڑی خبر آگئی
بھارت کا پاکستانی علاقے پر حملہ شہریوں کی شہادتوں کی اطلاعات پاک فوج نے کئی دشمن فوجیوں کو جہنم کا راستہ دکھا دیا
مودی نے اچھا کام کیا ہے، اب کشمیر آزاد ہو جائے گا پاک فوج کے اعلان نے مرچوں کا چھڑکائو کر دیا بھارتیوں کےلئے بیٹھنا مشکل ہو گیا

تازہ ترین ویڈیو
کیا انڈر ٹیکر نے اسلام قبول کرلیا ہے ؟؟ حقیقت کیا ہے
دوسرے لوگوں کی طرح کبھی کبھی نماز پڑھ لیتا تھا،عمران خان
رانا ندیم اقبال کی مرد کیساتھ مبینہ جنسی فعل کی تصویریں منظر عام پر ژ لتبئ
لالی وڈ کی اداکارہ اور سکینڈل کوئین میرا زیادہ دیر سکرین سے دور نہیں رہ سکتیں
سینیٹ انتخابات میں پی پی رہنما شیریں رحمان نے سرعام مر دکو گلے لگا لیا ،وہ کون ہے ویڈیو دیکھیں
وادی جن جنس و نسل کی قید سے آزاد ہر فرد کو اپنی طرف متوجہ کئے ہوئے ہے

دلچسپ و عجیب
آج کی سب سے حیران کن خبر 60سالہ شخص کے کان میں مکڑی نے جالا بن دیا
ماضی میں عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف کے بارے میں کیا کہتے تھے
اب صرف ماں بہن کی گالی باقی ہے اور مجھے یقین ہے یہ پل بھی کسی دن عبور ہو جائے گا، جاوید چوہدری کا تجزیہ
ملک میں جو کچھ ہوا اور جو کچھ ہو رہا ہے اس پر صرف اور صرف انا للہ و انا الیہ راجعون ہی کہا جا سکتا ہے
اگر آپ مردانہ کمزوری سے پریشان ہیں تو اس کیلئے کسی مہنگی دوا کی ہرگز ضرورت نہیں،یہ نسخہ استعمال کریں
پاکستانی نوجوان نے ہوا سے چلنے والی موٹر سائیکل تیار کر لی، حیرت انگیز خصوصیات،کیسے کام کرتی ہے ؟؟؟
شوہر بیرون ملک ہو توشادی شدہ عورت شوہر کے بغیر کتنی مدت صبر کر سکتی ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us
error: Content is protected !!