امریکہ کی بھارت کو F-21جنگی طیارے تیار کرنے کی پیشکش


واشنگٹن(آئی این پی) امریکا کی سب سے بڑی طیارہ ساز کمپنی لوک ہیڈ مارٹن نے بھارت کو ایف-21 جنگی طیارے بنا کر دینے کی پیشکش کردی، جو صرف مخصوص بھارت کے لیے ہی تیار کیے جائیں گے،شراکت داری سے نہ صرف بھارت اپنی ضروریات پوری کر پائے گا بلکہ اس کی دفاعی صلاحیت میں اضافہ ہوگا اور صنعتی ضرورت بھی پوری ہوگی۔بیان میں

کہا گیا کہ بھارت کو اس وقت جدید ٹیکنالوجی اور دفاعی صلاحیت میں توسیع کی ضرورت ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کی سب سے بڑی طیارہ ساز کمپنی لوک ہیڈ مارٹن نے بھارت کو ایف-21 جنگی طیارے بنا کر دینے کی پیشکش کردی، جو صرف مخصوص بھارت کے لیے ہی تیار کیے جائیں گے۔خیال رہے کہ حال ہی میں بھارت کی جانب سے 18 ارب ڈالر کے ایک سو 14 جنگی طیارے خریدنے کی کوششیں جاری ہیں جس کے لیے ٹینڈرز بھی جاری کیے گئے جو حالیہ دور میں دنیا کی سب سے بڑی فوجی ڈیل ہیں۔امریکی کمپنی لوک ہیڈ مارٹن کا ایف-21، بوئنگ کا ایف اے – 18، ڈیسالٹ ایویشن کا رافیل، یورپی کمپنی کا یورو فائٹر ٹائفون، روس کا مگ 35 اور سوئیڈش کمپنی ساب کا گریپن، وہ طیارے ہیں جن کی خریداری میں بھارت دلچسپی رکھتا ہے۔مذکورہ ٹینڈرز کے پیش نظر لوک ہیڈ مارٹن کی جانب سے ایک بیان جاری کیا گیا تھا، جس میں کمپنی کا کہنا تھا کہ وہ بھارت کے طویل مدتی بین الاقوامی دفاعی شراکت داری کے لیے پر عزم ہے۔بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ کمپنی نے بھارت کو ایف-21 طیارے تیار کرنے کی پیشکش کردی ہے، اگر بھارتی حکومت اسے قبول کرتی ہے تو پھر یہ طیارے دوبارہ کسی بھی ملک کے لیے تیار نہیں کیے جائیں گے۔اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی کہا گیا کہ بھارت کے ساتھ ہماری تجویز کردہ شراکت داری سے نہ صرف بھارت اپنی ضروریات پوری کر پائے گا بلکہ اس کی دفاعی صلاحیت میں اضافہ ہوگا اور صنعتی ضرورت بھی پوری ہوگی۔بیان میں کہا گیا کہ بھارت کو اس وقت جدید ٹیکنالوجی اور دفاعی صلاحیت میں توسیع کی ضرورت ہے جس کے لیے لوک ہیڈ مارٹن کی پیشکش ایک گیم چینجنگ دفاعی شراکت ہوسکتی ہے۔لوک ہیڈ مارٹن کے اسٹریٹیجی اور بزنس ڈیولپمنٹ کے نائب صدر وویک لال نے بھارتی خبر رساں ادارے پریس ٹرسٹ آف انڈیا کو بتایا کہ اگر بھارت ان کی کمپنی کے ساتھ معاہدہ کرتا ہے تو ایف-21 کی ٹیکنالوجی اور اس کی کانگریشن وہ دنیا میں کسی دوسرے ملک کو فروخت نہیں کرے گا۔





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
کشمیر کی صورتحال پر سعودی ولی عہد نے عمران خان کو فون کر دیا
’’نعرہ تکبیر ۔۔ اللہ اکبر ‘‘ پاکستان کا وہ انتہائی خوفناک ایٹمی میزائل جس کی رفتار آواز سے بھی 18گنا تیز ہے، جانتے ہیں اس میزائل کے خوف سے اسرائیل بھاگا بھاگا کیوں امریکہ کے پاس گیا تھا
جنرل باجوہ کی ملازمت بڑھتے ہی پاکستانی معیشت کی بڑی پرواز ڈالر لٹ گیا، برباد ہو گیا
جنرل باجوہ کی مدت ملازمت کتنے سال بڑھا دی گئی آ ج کی سب سے بڑی خبر آگئی
بھارت کا پاکستانی علاقے پر حملہ شہریوں کی شہادتوں کی اطلاعات پاک فوج نے کئی دشمن فوجیوں کو جہنم کا راستہ دکھا دیا
مودی نے اچھا کام کیا ہے، اب کشمیر آزاد ہو جائے گا پاک فوج کے اعلان نے مرچوں کا چھڑکائو کر دیا بھارتیوں کےلئے بیٹھنا مشکل ہو گیا

تازہ ترین ویڈیو
کیا انڈر ٹیکر نے اسلام قبول کرلیا ہے ؟؟ حقیقت کیا ہے
دوسرے لوگوں کی طرح کبھی کبھی نماز پڑھ لیتا تھا،عمران خان
رانا ندیم اقبال کی مرد کیساتھ مبینہ جنسی فعل کی تصویریں منظر عام پر ژ لتبئ
لالی وڈ کی اداکارہ اور سکینڈل کوئین میرا زیادہ دیر سکرین سے دور نہیں رہ سکتیں
سینیٹ انتخابات میں پی پی رہنما شیریں رحمان نے سرعام مر دکو گلے لگا لیا ،وہ کون ہے ویڈیو دیکھیں
وادی جن جنس و نسل کی قید سے آزاد ہر فرد کو اپنی طرف متوجہ کئے ہوئے ہے

دلچسپ و عجیب
آج کی سب سے حیران کن خبر 60سالہ شخص کے کان میں مکڑی نے جالا بن دیا
ماضی میں عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف کے بارے میں کیا کہتے تھے
اب صرف ماں بہن کی گالی باقی ہے اور مجھے یقین ہے یہ پل بھی کسی دن عبور ہو جائے گا، جاوید چوہدری کا تجزیہ
ملک میں جو کچھ ہوا اور جو کچھ ہو رہا ہے اس پر صرف اور صرف انا للہ و انا الیہ راجعون ہی کہا جا سکتا ہے
اگر آپ مردانہ کمزوری سے پریشان ہیں تو اس کیلئے کسی مہنگی دوا کی ہرگز ضرورت نہیں،یہ نسخہ استعمال کریں
پاکستانی نوجوان نے ہوا سے چلنے والی موٹر سائیکل تیار کر لی، حیرت انگیز خصوصیات،کیسے کام کرتی ہے ؟؟؟
شوہر بیرون ملک ہو توشادی شدہ عورت شوہر کے بغیر کتنی مدت صبر کر سکتی ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us
error: Content is protected !!