کشمیر تنازعے پر ترکی کا سب سے احسن اقدام، پاکستان کی حمایت میں چین سے بھی بڑااعلان کردیا


اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ترکی کی گریٹ نیشنل اسمبلی کے اسپیکر مصطفیٰ سینتوپ نے اپنے پاکستانی ہم منصب اسد قیصر کو یقین دہانی کروائی ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کی حمایت میں ترک پارلیمان میں ایک قرارداد پیش کی جائے گی۔اس حوالے سے جاری اعلامیے کے مطابق قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر نے اپنے ترک ہم منصب سے ٹیلی

فونک رابطہ کیا اور بھارتی حکومت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت سے متعلق آرٹیکل 370 اور 35 اے کے یکطرفہ طور پر خاتمے کے بعد پیدا صورتحال سے آگاہ کیا۔اسدقیصر نے انہیں بتایا کہ دونوں آرٹیکل کے خاتمہ ایک تاریخی دھوکا تھا جو بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ کیا۔دوران گفتگو قومی اسمبلی کے اسپیکر نے اپنے ترکش ہم منصب کو پارلیمان کے مشترکہ اجلاس اور اس میں مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی اور وادی میں کرفیو کے نفاذ سمیت بھارتی حکومت کے دیگر اقدامات کے خلاف متفقہ طور پر منظور قرارداد کے بارے میں آگاہ کیا۔انہوں نے بتایا کہ بھارت نے اس گھناؤنے جرم کے علاوہ پوری کشمیری حریت قیادت اور مقبوضہ کشمیر کے سابق وزرائے اعلیٰ کو بھی نظربند کردیا اور پوری وادی میں کرفیو نافذ کرتے ہوئے، انٹرنیٹ سروس سمیت تمام مواصلاتی نظام معطل کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس طرح کے اقدامات خطے میں پہلے سے کشیدہ صورتحال کو مزید خراب کریں گے۔ ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ بھارتی فورسز کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی مسلسل خلاف ورزیاں کی جارہی ہیں اور آزاد کشمیر میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔قومی اسمبلی کے اسپیکر نے کہا کہ بھارتی مسلح فورسز نے معصوم شہریوں کے خلاف کلسٹر بموں کا استعمال کیا، جس سے گزشتہ ہفتے لائن آف کنٹرول کے اطراف مرد، خاتون اور بچے شہید و زخمی ہوئے۔اس موقع پر ترکی کی اسمبلی کے اسپیکر نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کو قریب سے دیکھ رہے ہیں اور ‘ترکی کے عوام، ترکش پارلیمان کے اراکین اور سب سے بڑھ کر ترک صدر رجب طیب اردوان کو کشمیر کی صورتحال پر تشویش ہے’۔مصطفیٰ سنتوپ نے ترکی کی جانب سے پاکستان اور مقبوضہ کشمیر کے مظلوم لوگوں کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کو دہراتے ہوئے کہا بھارت کشمیری عوام کے بنیادی حقوق کو سلب کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے حالیہ اقدام کا کوئی قانونی اور اخلاقی جواز نہیں۔ترک اسمبلی کے اسپیکر نے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے کشمیر کی صورتحال سے متعلق اس حالیہ بیان کو سراہا جو مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر پاکستان کے اصولی موقف کی حمایت کرتا ہے۔مصطفیٰ سنتوپ کا کہنا تھا کہ ترکی مقبوضہ کشمیر پر پاکستان کی اس اصولی موقف کی مکمل حمایت کرتا ہے کہ اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق اس تنازع کا حل ہے۔





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
کشمیر کی صورتحال پر سعودی ولی عہد نے عمران خان کو فون کر دیا
’’نعرہ تکبیر ۔۔ اللہ اکبر ‘‘ پاکستان کا وہ انتہائی خوفناک ایٹمی میزائل جس کی رفتار آواز سے بھی 18گنا تیز ہے، جانتے ہیں اس میزائل کے خوف سے اسرائیل بھاگا بھاگا کیوں امریکہ کے پاس گیا تھا
جنرل باجوہ کی ملازمت بڑھتے ہی پاکستانی معیشت کی بڑی پرواز ڈالر لٹ گیا، برباد ہو گیا
جنرل باجوہ کی مدت ملازمت کتنے سال بڑھا دی گئی آ ج کی سب سے بڑی خبر آگئی
بھارت کا پاکستانی علاقے پر حملہ شہریوں کی شہادتوں کی اطلاعات پاک فوج نے کئی دشمن فوجیوں کو جہنم کا راستہ دکھا دیا
مودی نے اچھا کام کیا ہے، اب کشمیر آزاد ہو جائے گا پاک فوج کے اعلان نے مرچوں کا چھڑکائو کر دیا بھارتیوں کےلئے بیٹھنا مشکل ہو گیا

تازہ ترین ویڈیو
کیا انڈر ٹیکر نے اسلام قبول کرلیا ہے ؟؟ حقیقت کیا ہے
دوسرے لوگوں کی طرح کبھی کبھی نماز پڑھ لیتا تھا،عمران خان
رانا ندیم اقبال کی مرد کیساتھ مبینہ جنسی فعل کی تصویریں منظر عام پر ژ لتبئ
لالی وڈ کی اداکارہ اور سکینڈل کوئین میرا زیادہ دیر سکرین سے دور نہیں رہ سکتیں
سینیٹ انتخابات میں پی پی رہنما شیریں رحمان نے سرعام مر دکو گلے لگا لیا ،وہ کون ہے ویڈیو دیکھیں
وادی جن جنس و نسل کی قید سے آزاد ہر فرد کو اپنی طرف متوجہ کئے ہوئے ہے

دلچسپ و عجیب
آج کی سب سے حیران کن خبر 60سالہ شخص کے کان میں مکڑی نے جالا بن دیا
ماضی میں عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف کے بارے میں کیا کہتے تھے
اب صرف ماں بہن کی گالی باقی ہے اور مجھے یقین ہے یہ پل بھی کسی دن عبور ہو جائے گا، جاوید چوہدری کا تجزیہ
ملک میں جو کچھ ہوا اور جو کچھ ہو رہا ہے اس پر صرف اور صرف انا للہ و انا الیہ راجعون ہی کہا جا سکتا ہے
اگر آپ مردانہ کمزوری سے پریشان ہیں تو اس کیلئے کسی مہنگی دوا کی ہرگز ضرورت نہیں،یہ نسخہ استعمال کریں
پاکستانی نوجوان نے ہوا سے چلنے والی موٹر سائیکل تیار کر لی، حیرت انگیز خصوصیات،کیسے کام کرتی ہے ؟؟؟
شوہر بیرون ملک ہو توشادی شدہ عورت شوہر کے بغیر کتنی مدت صبر کر سکتی ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us
error: Content is protected !!