افغان امن مذاکرات معطل کرنے کے بعد اب ہم کیا کریں گے امریکہ نے دو ٹوک اعلان کردیا


واشنگٹن (این این آئی)امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ ان کا ملک افغانستان میں قیام امن کے لیے طالبان پر اپنے وعدوں پر عمل پیرا ہونے کے لئے دباؤ ڈالتا رہے گا۔ فی الحال امریکا افغان فورسز کے لئے فوجی مدد کم نہیں کرے گا۔امریکی ٹی وی کو انٹرومیں امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے کہا کہ اگر طالبان ہم سے کیے ہفتوں پہلے کے اپنے

وعدوں کی تعمیل نہیں کرتے ہیں۔ افغان صدر پردباؤ کم نہیں کرتے تو ہم افغان سیکیورٹی فورسز کے لیے اپنی مدد جاری رکھیں گے۔ قبل ازیں افغان طالبان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے امن مذاکرات منسوخ کر نے پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ امریکہ اور افغان طالبان کی مذاکراتی ٹیموں کے درمیان مذاکرات پایہ تکمیل کو پہنچ گئے تھے، معاہدے پر دستخط کی تاریخ 23ستمبر طے تھی، مذاکرات کر نے سے سب سے زیادہ نقصان خود امریکہ کو ہوگا، اس پر اعتبار نہیں رہے گا،اب بھی مفاہمت کی پالیسی کے موقف پر قائم ہیں،یقین ہے امریکہ دوبارہ مذاکرات کا راستہ اپنائیگا۔ اتوار کو افغان طالبان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے امن مذاکرات منسوخ کر نے پر رد عمل کا ظاہر کر تے ہوئے کہا کہ طالبان اور امریکہ کی مذاکراتی ٹیم کے درمیان انتہائی مفید مذاکرات ہونے کے بعد امن معاہدہ مکمل تیار تھا۔امریکی مذاکراتی ٹیم سات ستمبر تک ہونے والی پیشرفت سے راضی تھی اور اچھے ماحول میں مذاکرات پایہ تکمیل کو پہنچ گئے تھے دونوں فریقین معاہدے کے اعلان اور دستخط کیلئے تیاریوں میں مصروف تھے۔معاہدے پر دستخط اور باضابطہ اعلان کے بعد 23ستمبر کو بین الافغانی مذاکرات کیلئے تاریخ طے ہوگئی تھی۔خطے اور دیگر ممالک اور بین الاقوامی اداروں نے اس مذاکراتی عمل کی حمایت کی تھی۔اب جبکہ امریکی صدر ٹرمپ نے طالبان کے ساتھ مذاکرات کا عمل روک لیا ہے تو اس کا سب سے زیادہ نقصان خود امریکہ کو ہوگا اس پر اعتبار کو نقصان پہنچے گا۔انہوں نے کہاکہ امریکہ کا امن کے خلاف موقف دنیا پر ظاہر ہوجائیگا ان کے جان و مان کے نقصان میں اضافہ اور سیاسی معاملات میں ان کا کر دار متزلزل ہو جائیگا۔ مذاکرات جاری رکھنے سے طالبان نے دنیا پرثابت کر دیا کہ لڑائی ان پر زبردستی تھونپی گئی ہے اور یہ کہ لڑائی کو سیاسی عمل سے ختم کر نے کا معاملہ ہو تو طالبان اپنے اس موقف پر قائم ہیں۔ معاہد ے کے اعلان سے پہلے کابل میں ایک دھماکے کی بنیاد پر مذاکراتی عمل روکنا غیر منطقی سوچ کو ظاہر کرتا ہے۔بیان میں کہاگیاکہ کابل میں دھماکے سے پہلے امریکی اور ان کے حمایتی افغان سکیورٹی فورسز نے بہت سے حملوں میں سینکڑوں افغانوں کو شہید کیا۔صدر ٹرمپ کی جانب سے زلمے خلیل زاد کے ذریعے طالبان کو اگست مہینے کے آخر میں امریکہ کے دورے کی دعوت دی گئی تھی لیکن طالبان نے معاہدے پر دستخط تک یہ دعوت معطل رکھی تھی۔طالبان کی غیر متزلزل اور پختہ موقف ہے کہ ہم نے پہلے بھی مفاہمت کی بات کی تھی اور آج بھی اس موقف پر قائم ہیں، ہمیں یقین ہے کہ امریکہ بھی دوبارہ مذاکرات کا راستہ اپنائیگا۔طالبان نے کہاکہ گزشتہ اٹھارہ سال سے ہماری جدوجہد نے امریکہ پر ثابت کر دیا ہے کہ ہم غیر ملکی جارحیت کو ختم کر کے دم لینگے اس بڑے مقصد کیلئے ہم نے مسلح جدوجہد جاری رکھی ہے اور اسی راستے پر ہمارا مکمل یقین ہے۔





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
تین سو یونٹس بجلی استعمال کرنے والوں کوریلیف دینے کابھی حکم
آپ سے سیاسی اختلاف اپنی جگہ پر آپ کی انسانیت کی خدمات کو سراہتا ہوں
2017ء میں انہوں نے کونسے کیس کا فیصلہ لکھا تھا جس پر تحریک انصاف، ایم کیو ایم، شیخ رشید احمد کو اعتراض تھا ؟وزیراعظم کو کس جان بوجھ کر کس کام کی طرف دھکیلا جارہا ہے ؟ حامد میر ک
وزیراعظم عمران خان نے بیس سال تک اسٹیبلشمنٹ کیخلاف جدوجہد کی او ر آخر میں انہی کے ہاں بیٹھ گئے ۔ معروف صحافی
سونے کی قیمت نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
وفاقی وزیر فیصل واوڈا کی تعلیمی اسناد مشکوک ، ٹیکس ادائیگی جھوٹ نکلی

تازہ ترین ویڈیو
ویرات کوہلی نے مسلمانوں کے جذبات کا خیال رکھتے ہوئے قرآن پاک کا اشتہار کرنے سے منع کیا تھا
ٹیکنالوجی کو استعمال کرکے نازیبا سیلفیز لینے کو بلاک کردیا
مولانا فضل الرحمان جب دھرنا دے کر پھنس گئے تھے انہیں چودھری برادران نے کیسے پتلی گلی سے نکالا
سندھ پولیس کے ڈی ایس پی کو بیٹے کا ولیمہ مہنگا پڑ گیا۔
ہر شخص کو اپنی بیوی کی بجائے ہمسائی کیوں زیادہ اچھی ؟ بیویوں سے بے نیاز شوہروں اور شوہروں سے عاجز بیویوں کے لیے ارشاد بھٹی کی خاص الخاص تحریر
ایک وفاقی وزیر کو پہلے ہی نیب انکوائری کا سامنا ہے

دلچسپ و عجیب
ماضی میں عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف کے بارے میں کیا کہتے تھے
اب صرف ماں بہن کی گالی باقی ہے اور مجھے یقین ہے یہ پل بھی کسی دن عبور ہو جائے گا، جاوید چوہدری کا تجزیہ
ملک میں جو کچھ ہوا اور جو کچھ ہو رہا ہے اس پر صرف اور صرف انا للہ و انا الیہ راجعون ہی کہا جا سکتا ہے
اگر آپ مردانہ کمزوری سے پریشان ہیں تو اس کیلئے کسی مہنگی دوا کی ہرگز ضرورت نہیں،یہ نسخہ استعمال کریں
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us
error: Content is protected !!